تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اقتصادی دباؤ سے ایران کو اپنے مقاصد حاصل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود اپنی پالیسی پر قائم رہے گا اور نئی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات تیار ہیں۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران اقتصادی دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور حکومت و نجی شعبہ مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود عوام کی بنیادی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔


