ہوماہم ترینفلسطین میں پائیدار امن کے لیے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر، پاکستان

فلسطین میں پائیدار امن کے لیے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر، پاکستان

نیویارک (لارڈ میڈیا): پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کے لئے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی غیر قانونی آبادکاری بدستور جاری ہے، جنگ بندی کے باوجود 1200 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غیر قانونی آباد کاری، آباد کاروں کا تشدد اور جبری بے دخلی کو ختم کرنا ضروری ہے۔ سلامتی کونسل کے تمام ارکان مقبوضہ علاقوں کے الحاق کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے جنگی جرائم اور دیگر سنگین جرائم کے لئے جواب دہی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پائیدار امن کے لئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ لازمی ہے۔ پاکستانی مندوب نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی حمایت کی۔

عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کی واحد راہ منصفانہ اور جامع امن ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام 1967 سے قبل کی سرحد پر ہونا چاہئے اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں