ہومتازہ ترینقطر کا ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے...

قطر کا ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی مشن کا آغاز

دوحہ (لارڈ میڈیا): قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آج ایران کا دورہ کریں گے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کرنا ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق قطر نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایرانی حکام کے ساتھ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے کی صورتحال کی بحالی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔ قطر ایران امریکا مذاکرات میں ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں