ہومتازہ ترینایران نے نئی امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

تہران (لارڈ میڈیا) ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل اور تمام رکن ممالک کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ایران کے جائز اقتصادی تعلقات منقطع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پابندیاں جان بوجھ کر شہریوں کو نقصان پہنچاتی ہیں، کیونکہ ان کے باعث خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات تک رسائی محدود ہوتی ہے، جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ایران نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کریں اور ان کو مسترد کریں۔

عباس عراقچی نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی پابندیوں کو تسلیم نہ کریں اور نہ ہی ان پر عمل درآمد کریں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کو ایران کے ساتھ جائز اقتصادی تعلقات تبدیل کرنے کے لیے تیسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کا عمل فوری طور پر روکنا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں