ہومتازہ ترینچینی وزیراعظم کی موسم خزاں میں اناج کی بمپر فصل یقینی بنانے...

چینی وزیراعظم کی موسم خزاں میں اناج کی بمپر فصل یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوششوں کی ہدایت

چھانگ چھون (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے اناج کی پیداوار کو مستحکم اور فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کرنے اور موسم خزاں میں اناج کی بمپر فصل کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔

لی چھیانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے پیر سے بدھ تک چین کے شمال مشرقی صوبوں حئی لونگ جیانگ اور جی لین کا تحقیقاتی اور مطالعاتی دورہ کیا۔

لی چھیانگ نے ملک کی مجموعی زرعی پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافہ کرنے اور اناج سمیت دیگر اہم زرعی مصنوعات کی مستحکم اور محفوظ فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھی مسلسل کوششوں پر زور دیا۔

حئی لونگ جیانگ میں ایک فارم کے دورے میں لی چھیانگ نے سویابین، مکئی اور چاول کی فصلوں کی نشوونما کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ فصلیں اس وقت پیداوار کے تعین کے ایک اہم مرحلے میں ہیں، اس لئے کھیتوں کے انتظام کو مزید بہتر بنانے اور زرعی پیداواری اشیاء کی وافر فراہمی اور مستحکم قیمتوں کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک زرعی سائنس و ٹیکنالوجی پارک اور چاول کے تحقیقی ادارے کے دورے میں لی چھیانگ نے کہا کہ اناج کی پیداوار بڑھانے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تیزی لانے اور سمارٹ زراعت کو فروغ دینے پر زور دیا۔

آبی تحفظ کے ایک بڑے منصوبے کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد لی چھیانگ نے زرعی آفات سے بچاؤ اور ان کے اثرات کم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ خشک سالی یا سیلاب کے باوجود فصلوں کی مستحکم پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں