ہومتازہ ترینسعودی جوہری معاہدے پر ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شرط سامنے آگئی

سعودی جوہری معاہدے پر ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شرط سامنے آگئی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری توانائی معاہدہ کانگریس کو بھیج دیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ ٹرمپ کا موقف ہے کہ یہ معاہدہ اسی وقت آگے بڑھ سکتا ہے جب سعودی عرب ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو اور اسرائیل کو تسلیم کرے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس میں یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اس معاہدے میں یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ معاہدہ دیگر ممالک جیسے ایران اور متحدہ عرب امارات کی طرز پر پرامن مقاصد کے لیے ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں