ہومتازہ ترینچینی کاروں نے آسٹریلوی صارفین کا اعتماد جیت لیا، اعلیٰ آٹو صنعت...

چینی کاروں نے آسٹریلوی صارفین کا اعتماد جیت لیا، اعلیٰ آٹو صنعت کے سربراہ کی رائے

آسٹریلیا کی اعلیٰ آٹو صنعت تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ چینی کار ساز ادارے بالخصوص نئی توانائی کی گاڑیوں پر توجہ دینے والی کمپنیاں ملک کی انتہائی مسابقتی منڈی میں تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہیں کیونکہ انہوں نے آسٹریلوی صارفین کا اعتماد حاصل کر لیا ہے۔

فیڈرل چیمبر آف آٹوموٹیو انڈسٹریز (ایف سی اے آئی) کے چیف ایگزیکٹو ٹونی ویبر نے کینبرا میں شِنہوا کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کم کاربن اخراج کرنے والی برقی گاڑیوں کی جانب منتقلی ایک ناگزیر رجحان ہے۔ آسٹریلیا میں چینی آٹو برانڈز کی تیز رفتار ترقی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مسابقتی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ٹونی ویبر، چیف ایگزیکٹو، فیڈرل چیمبر آف آٹوموٹیو انڈسٹریز (ایف سی اے آئی)
’’میرے خیال میں اصل سوال یہ ہے کہ ہم برقی گاڑیوں پر مشتمل بیڑے کی جانب کتنی تیزی سے منتقل ہوتے ہیں نہ کہ یہ کہ ہم ایسا کریں گے یا نہیں۔ ایک بار جب لوگ برقی گاڑیوں کا تجربہ کر لیتے ہیں تو یہ امکان کم ہوتا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں دوبارہ پٹرول گاڑیوں کی جانب جا سکتے ہیں۔‘‘

ایف سی اے آئی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس آسٹریلیا میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ چینی ساختہ گاڑیوں نے نئی گاڑیوں کی منڈی میں مستحکم کارکردگی دکھائی ہے۔ فروری میں چین پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران آسٹریلیا میں نئی گاڑیوں کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ٹونی ویبر، چیف ایگزیکٹو، فیڈرل چیمبر آف آٹوموٹیو انڈسٹریز (ایف سی اے آئی)
’’یہ اعداد و شمار اس مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں جو ہمارے سامنے آنے والا ہے۔ آسٹریلوی منڈی میں مصنوعات فروخت کرنے والے چینی پیداوارکنندگان اس راستے پر کافی آگے نکل چکے ہیں۔ وہ مضبوط ڈیلر نیٹ ورکس قائم کرتے آ رہے ہیں۔ وہ فروخت کے بعد درکار معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ وہ آسٹریلوی صارفین کا اعتماد جیت رہے ہیں۔‘‘

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں تمام رپورٹنگ ذرائع سے بیٹری سے چلنے والی برقی گاڑیوں (بی ای ویز) کی فروخت 23 ہزار 510 رہی جو مجموعی منڈی کا 21.7 فیصد ہے۔ یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب بی ای ویز کی فروخت مجموعی فروخت کے پانچویں حصے سے زیادہ رہی۔ ہائبرڈ گاڑیوں سمیت ’’برقی ٹیکنالوجی سے لیس‘‘ گاڑیوں کا جولائی میں آسٹریلیا کی نئی گاڑیوں کی منڈی میں 48.4 فیصد حصہ رہا۔

ٹونی ویبر نے کہا کہ آسٹریلیا نے برقی گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کے لئے ٹیکنالوجی کے اعتبار سے مسابقتی بین الاقوامی سپلائرز کے لئے اپنی منڈی کھول دی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ٹونی ویبر، چیف ایگزیکٹو، فیڈرل چیمبر آف آٹوموٹیو انڈسٹریز (ایف سی اے آئی)
’’جب ایسے ممالک موجود ہوں جنہیں تجارتی یا تکنیکی برتری حاصل ہو تو ہم یقیناً ان ممالک اور ان کے سپلائرز کی آسٹریلوی منڈی میں آمد اور یہاں بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘

ویبر نے بتایا کہ وہ چین کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے چینی آٹو صنعت کے تحقیق و ترقی کے کام، پیداواری مراکز اور شنگھائی موٹر شو کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چین کی آٹو صنعت اور مجموعی ملکی ترقی سے بہت متاثر ہوئے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ٹونی ویبر، چیف ایگزیکٹو، فیڈرل چیمبر آف آٹوموٹیو انڈسٹریز (ایف سی اے آئی)
’’میں نے وہاں تحقیق و ترقی کے کچھ کام دیکھے اور کارخانوں کا معیار بھی دیکھا۔ اس کے بعد میں شنگھائی موٹر شو گیا۔ میں نے وہاں مصنوعات کے مکمل تیار ہونےکے مرحلے، ان کی وسعت اور تنوع کو دیکھا۔ چین کی آٹو صنعت واقعی بہت دلچسپ اور پُرجوش ہے۔ جب میں چین جاتا ہوں اور وہاں کی آٹو صنعت کو دیکھتا ہوں تو مجھے وہاں گاڑیوں کی دنیا کا مستقبل نظر آتا ہے۔‘‘

کینبرا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں