ہومتازہ ترینرواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات سے 603 افراد جاں بحق

رواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات سے 603 افراد جاں بحق

کراچی (لارڈ میڈیا) رواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 603 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات میں 463 مرد، 73 خواتین اور 67 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 7,467 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان زخمیوں میں 5,649 مرد، 1,322 خواتین اور 496 بچے شامل ہیں۔

رواں سال ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 184 ہے۔ ڈمپر کی ٹکر سے 12، ٹریلر کی ٹکر سے 84 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 46 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق منی ٹرک کی ٹکر سے 18 اور بسوں کی ٹکر سے 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں