غزہ (لارڈ میڈیا) چار پتنگیں غزہ سے اڑ کر اسرائیلی سرحدی علاقے نہال عوز میں جا اتریں، جس پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسرائیلی فوج کو طلب کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ ان پتنگوں کو جاسوسی یا دہشت گردی کے خدشے کے تحت جانچ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔
فوج نے پتنگوں کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ ان پر کوئی مشتبہ مواد موجود نہیں تھا، جس سے عوام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔
یہ واقعہ اسرائیل میں 2018 کی یادیں تازہ کر گیا جب فلسطینی مظاہرین نے سرحدی علاقوں کی طرف آتش گیر پتنگیں اور غبارے بھیجے تھے، جن سے آگ لگی تھی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
اس کے بعد سے اسرائیلی فوج سرحدی علاقوں میں محتاط ہو گئی تھی اور غزہ سے آنے والی ہر چیز پر نظر رکھی جا رہی تھی۔


