ہوماہم ترینراولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) : جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ سید پور میں 85، ایچ ایٹ اور گولڑہ میں 75 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی کے شمس آباد میں 62، بوکرہ میں 51 اور چکلالہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر ساڑھے 17 اور گوالمنڈی میں ساڑھے 16 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔

پی ڈبلیو ڈی کے سیکٹر سی کے گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں جامعہ مسجد روڈ اور امام باڑہ روڈ پر پانی جمع ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے اور رات گئے سے تمام علاقوں میں نکاسی آب کا کام ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں اور نالوں کا دورہ کیا جبکہ آئی ٹی پی کے ساتھ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے مکمل کوآرڈینیشن کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مون سون کے پیش نظر مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کیے جا رہے ہیں اور مون سون سیزن سے قبل تمام نالوں کی صفائی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

پانی کھڑا ہونے کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دوران بارش غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پانی کھڑا ہونے کی شکایات کے لیے کنٹرول روم نمبر 9108084-051 پر رابطہ کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں