ہومتازہ ترینفیصل آباد میں دادا نے دو پوتے قتل کر دیے

فیصل آباد میں دادا نے دو پوتے قتل کر دیے

فیصل آباد (لارڈ میڈیا): فیصل آباد کے علاقے غوثیہ کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک دادا نے اپنے دو پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مرنے والے بچوں کی شناخت 6 سالہ نبیل اور 8 سالہ عدیل کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، جھگڑے کے دوران ملزم نے اپنی بیوی اور بہو کو بھی زخمی کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد کے علاقے رحمان پورہ میں پانچ دن قبل بچے کو قتل کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل کیا اور لاش جھاڑیوں میں چھپا دی۔ دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں