اوٹاوا (لارڈ میڈیا): کینیڈا نے امریکا پر جوابی تجارتی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر سے امریکی اسٹیل، الیکٹرانکس اور دیگر اشیا پر تجارتی ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔
مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈین ورکز، فارمرز، فیملیز اور بزنس کی خاطر ایک ایک ڈالر کا حساب لیا جائے گا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تجارت کے معاملے پر امریکا سے حالت جنگ میں ہیں۔
اس سے قبل امریکا اور کینیڈا کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر آج سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے اس ٹیرف کے باعث کینیڈا کی امریکا کو کی جانے والی 20 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات متاثر ہوں گی۔


