ہومتازہ ترینبھارت میں 15 سال سے مطلوب اعلیٰ تعلیم یافتہ 72 سالہ بھتہ...

بھارت میں 15 سال سے مطلوب اعلیٰ تعلیم یافتہ 72 سالہ بھتہ خور جے پور سے گرفتار

دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں دہلی پولیس نے ایک 72 سالہ مطلوب بھتہ خور ہری سنگھ شیخاوت کو جے پور سے گرفتار کر لیا ہے۔ وہ تقریباً 15 سال سے قانون کی گرفت سے باہر تھا۔ ہری سنگھ کے خلاف 2008 میں ایک ملبوسات کی کمپنی سے بھتہ طلب کرنے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزامات میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہری سنگھ اسی کمپنی میں ملازمت کر چکا تھا۔

عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث 2016 میں اسے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے اس کی گرفتاری کے لیے دوبارہ سراغ رسانی کی اور معلوم ہوا کہ وہ گجرات اور بعد میں راجستھان میں روپوش رہا۔

پولیس نے ایک ماہ تک اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور 13 اگست کو خفیہ اطلاع پر جے پور کی ایک رہائشی سوسائٹی میں اس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ہری سنگھ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور کئی معروف کمپنیوں میں اہم عہدوں پر کام کر چکا ہے۔ اس کی گرفتاری کے ساتھ دہلی، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کی پولیس کی تقریباً ڈیڑھ دہائی کی تلاش ختم ہوگئی ہے۔

پولیس اب ملزم سے مقدمے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور اس عرصے کے دوران اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں