ہومتازہ ترینبیجنگ میں دوسری ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز، 2 ہزار سے...

بیجنگ میں دوسری ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز، 2 ہزار سے زائد روبوٹس شریک

بیجنگ (شِنہوا) دوسری ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا بیجنگ میں آغاز ہو گیا ہے، جن میں 16 ممالک کی 666 ٹیمیں اور 2 ہزار 56 روبوٹس شریک ہیں۔

یہ پانچ روزہ ایونٹ نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول میں منعقد ہورہا ہے جس میں 51 مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں تقریباً 1 ہزار ہیومنائیڈ روبوٹس نے شرکت کی، جہاں ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور حقیقی کام کی جگہوں اور روزمرہ زندگی میں اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔

منظرنامہ پر مبنی مقابلے اب مصنوعی یا فرضی مقامات کی بجائے فیکٹریوں، ہوٹلوں اور ماڈل گھروں جیسے حقیقی ماحول میں منعقد کئے جائیں گے، جس کا مقصد ہیومنائیڈ روبوٹس کو "مظاہرے کے آلات” سے "عملی پیداواری قوت” کی جانب لے جانا ہے۔

یہ گیمز بیجنگ میونسپل حکومت، چائنہ میڈیا گروپ، ورلڈ روبوٹ کوآپریشن آرگنائزیشن اور ایشیا پیسیفک روبوٹ ورلڈ کپ انٹرنیشنل کونسل کے اشتراک سے منعقد کیے جارہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد تکنیکی تبادلے، صنعتی تعاون اور ایمبو ڈیڈ انٹیلی جنس کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اگست 2025 میں منعقد ہونے والی پہلی ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز میں 16 ممالک کی 280 ٹیموں اور 500 سے زائد ہیومنائیڈ روبوٹس نے شرکت کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں