ایڈیلیڈ (لارڈ میڈیا): آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی کے محققین نے ایک نئی زنک آئیوڈین بیٹری تیار کی ہے جو صرف تین منٹ میں مکمل چارج ہو سکتی ہے اور اس کی زندگی 60 ہزار چارج سائیکلز تک ہے۔ یہ بیٹری موجودہ لیتھیم آئیون بیٹریوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اور محفوظ ہے، کیونکہ اس میں آگ نہیں لگتی۔
محققین کے مطابق، اس بیٹری میں کم لاگت کے سائکلودیکسرن پر مبنی پولیمر استعمال کیا گیا ہے، جو برقی چارج رکھنے والے ایٹمز کو چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پولیمر غذاؤں، کاسمیٹکس اور فارماسیوٹیکل شعبوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
عام طور پر اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئیون بیٹریاں دو تہوں پر مشتمل ہوتی ہیں، جو چارجنگ کے دوران حرارت پیدا کرتی ہیں اور طویل عرصے میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
فلینڈرز یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ نئی بیٹری ابھی اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب نہیں ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔


