تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کے باوجود اربوں ڈالر کمائے ہیں۔ انہوں نے ایران کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے لاکھوں بیرل تیل فروخت کیا ہے، جس سے خطیر رقم حاصل ہوئی ہے۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک یا دو ماہ میں ایران نے 70 ملین بیرل تیل فروخت کیا ہے اور اب روزانہ کی بنیاد پر امریکی بحری جہازوں کو تیل بیچا جا رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ دوسرے ممالک کو ایران کے خلاف امریکی اقتصادی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بات چیت کرتے ہیں، میٹنگ کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ امریکہ سے اپنی صفیں الگ کرو۔ اگر عمل نہیں کرتے تو ہم دشمن ملک کے مفادات پر حملہ کرتے ہیں۔


