ہومتازہ تریناسرائیلی سکیورٹی حکام کا نیتن یاہو کو ترکیہ سے کشیدگی بڑھانے پر...

اسرائیلی سکیورٹی حکام کا نیتن یاہو کو ترکیہ سے کشیدگی بڑھانے پر انتباہ

یروشلم (لارڈ میڈیا): اسرائیلی سیکورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی ترکیہ کے خلاف بیان بازی کشیدگی میں غیر ضروری اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب نیتن یاہو کی حکومت نے 27 اکتوبر کو ہونے والے کنیسٹ انتخابات سے قبل ترکیہ کے خلاف اپنی بیان بازی کو تیز کر دیا ہے۔

کئی سیکورٹی اہلکار ترکیہ کے ساتھ تنازعہ کو وسیع تر عوامی تصادم کی طرف نہ دھکیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ نیتن یاہو اور ان کی لیکود پارٹی نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے خلاف بیانات کو اپنی انتخابی مہمات میں شامل کیا ہے۔

چینل 12 نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شام کے صوبہ ادلب میں ابو الدحور ملٹری ایئربیس پر حملے کے لیے زور دیا تھا، جو ترکیہ کی سرحد سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تاہم کچھ سیکورٹی اہلکاروں نے اس کی حمایت نہیں کی جس کا مقصد انقرہ کے ساتھ براہ راست تصادم کی طرف نہ جانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں