ہوماہم ترینعمران خان کی اسپتال منتقلی کیس میں توہین عدالت کی درخواست دائر

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس میں توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی خلاف ورزی پر کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ جواب دہندگان اور توہین عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں اور انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے درخواست کی کہ جواب دہندگان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر سزا دی جائے اور بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر تعینات کیا جائے یا لوکل کمیشن مقرر کیا جائے۔ توہین عدالت کی یہ درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی ذمہ داری وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں