ہومتازہ ترینطالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں شدت کے باعث نقصانات میں...

طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں شدت کے باعث نقصانات میں اضافہ

کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آ گئی ہے۔ مختلف حصوں میں سرگرم مسلح گروہ طالبان کو جانی و مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

افغان فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ بدخشاں میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں 9 طالبان اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں طالبان کے گورنر آفس پر لبریشن فرنٹ کی فورسز نے حملہ کیا، جس میں سیکیورٹی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دی گرین ٹرینڈ کے مطابق صوبہ تخار میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کر کے طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔

حالیہ ہفتوں میں شمالی اور شمال مشرقی افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں