ہوماہم ترینوزیراعظم کا بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی...

وزیراعظم کا بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کے مالکان کی مالی معاونت کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل اور سڑکوں کی بحالی کا کام فوری مکمل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے متعلقہ وفاقی وزرا اور سیکریٹریز کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور نقصان کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جن علاقوں میں امداد نہیں پہنچ سکی، وہاں اشیائے خور و نوش فوری پہنچائی جائیں۔ انہوں نے این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کو آئندہ بارشوں کے پیش نظر تیار رہنے کی تاکید کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو مون سون 2026 کے اثرات اور امدادی کارروائیوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں 615 ٹن امدادی سامان بھیجا جاچکا ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام جاری ہے۔ شمالی علاقوں میں ارلی وارننگ سسٹم کی مدد سے کئی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں