ہومتازہ ترینسندھ کا لاہور سیالکوٹ موٹروے منصوبے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹروے کا...

سندھ کا لاہور سیالکوٹ موٹروے منصوبے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹروے کا مطالبہ

کراچی (لارڈ میڈیا): حیدرآباد سکھر موٹروے سے پہلے پنجاب میں نیا بڑا منصوبہ شروع کرنے پر سندھ نے وفاق سے اعتراض کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں سندھ حکومت نے وفاق کے دہرے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر جام خان شورو نے مطالبہ کیا کہ لاہور سیالکوٹ 296 کلومیٹر موٹر وے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹروے پر کام شروع کیا جائے۔

جام خان شورو نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے پرانا اور اہم منصوبہ ہے اور کئی سال گزرنے کے باوجود 2 وزرائے اعظم کے وعدے پر عمل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور عوام کے ساتھ بار بار وعدہ خلافی ہو رہی ہے۔

انہوں نے ایکنک اجلاس میں سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کر رہی؟

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں