ہومتازہ ترینرمشا خان کی بہن کے انگریزی نکاح پر سوشل میڈیا کی تنقید

رمشا خان کی بہن کے انگریزی نکاح پر سوشل میڈیا کی تنقید

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی تقریب سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ نکاح کی تقریب میں روایتی ‘قبول ہے’ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رسم انگریزی زبان میں کیوں ادا کی گئی۔ کچھ صارفین نے روایتی ‘قبول ہے’ کو زیادہ خوبصورت قرار دیا، جبکہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر طنزیہ تبصرے کیے۔

رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران میڈیا سے خود کو بڑی حد تک دور رکھا اور اپنے شوہر خوشحال خان کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کیں۔ علیشا خان کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں