ہوماہم ترینپاکستان کی آبی سلامتی پر عالمی قانونی فورمز سے رجوع کی درخواست...

پاکستان کی آبی سلامتی پر عالمی قانونی فورمز سے رجوع کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان کی آبی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر عالمی قانونی فورمز پر رجوع کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چناب بیاس لنک ٹنل کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے انڈس واٹرز ٹریٹی پر فوری عملدرآمد کے لیے عالمی قانونی فورمز سے رجوع کی استدعا کی گئی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر 16 ستمبر کو اس درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

درخواست میں پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے عدالتی مداخلت کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارت کا چناب کا پانی موڑنے کا منصوبہ پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

یہ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے اس معاملے پر تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست میں حکومت کی خاموشی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں