ڈھاکہ (لارڈ میڈیا): بنگلا دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلا دیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت رویہ رکھتا ہے۔
ہمایوں کبیر نے مزید کہا کہ بنگلا دیش قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے گا اور پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ عملی تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور دونوں ممالک کے عوامی روابط بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم طارق رحمان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔


