لاہور (لارڈ میڈیا): مون سون کا ساتواں سپیل ملک میں داخل ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور میں دوپہر کے اوقات میں بادل برسنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ دو روز کے دوران موسم ابرآلود رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔


