ہومتازہ ترینبدین میں 13 سالہ بچے سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 7 ملزمان کے...

بدین میں 13 سالہ بچے سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

بدین (لارڈ میڈیا): بدین کے علاقے تلہار کے ایک گاؤں میں 13 سالہ بچے کو مبینہ اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد یار محمد جویو کی فریاد پر 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں 5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

مقدمے کے مطابق بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو زرعی اراضی پر لے جا کر بدفعلی کی۔ والد کے مطابق ممتاز، عرس اور ظفر جویو نے مبینہ بدفعلی کی جبکہ مراد جویو، رفیق جویو اور 2 نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر سہولت کاری کی۔

ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تلہار پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں