ہومتازہ ترینامریکی پابندیاں عالمی نوآبادیاتی نظام کو بڑھا سکتی ہیں، اسماعیل بقائی

امریکی پابندیاں عالمی نوآبادیاتی نظام کو بڑھا سکتی ہیں، اسماعیل بقائی

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں کو بین الاقوامی تجارت میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ واشنگٹن اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کسی ریاست کو بینکوں یا کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کا حق نہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات اقتصادی جنگ کا تسلسل ہیں اور یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی آزاد ملک کو قانونی تجارت ختم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا اور امریکی پالیسیاں اقوام متحدہ کے نظام کی بنیاد کو کمزور کر رہی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی پابندیوں پر ردعمل میں کہا کہ امریکی کوششیں پہلے بھی ناکام ہو چکی ہیں اور موجودہ اقتصادی کارروائی بھی ناکام ہوگی۔ انہوں نے امریکی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ فلم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں