مستونگ (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں باغ میں کام کرنے والے چار مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کھڈکوچہ کے علاقے گیت میں ہوا جہاں مزدور باغ میں کام کر رہے تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد باغ کے مزدور تھے۔


