اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کو اسپتال کے دوسرے کمرے میں بند کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوشی منائی جا رہی تھی کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے اندھیرے میں بانی پی ٹی آئی کو کسی اور اسپتال لے جایا گیا جبکہ ان کی بہن کو دوسرے کمرے میں قید کیا گیا۔ محمود اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ حکومت میں ایسے عناصر موجود ہیں جو تحریک انصاف اور حکومت کے معاملات کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔
محمود اچکزئی نے الزام لگایا کہ سرانان میں جو کچھ ہوا وہ حکومت کے اندر موجود کالی بھیڑوں کا کام ہے اور ڈائیلاگ کی اچھی فضا کو خراب کیا جا رہا ہے۔


