ہومتازہ ترینغزہ میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت، فوجداری تحقیقات بند کرنے پر...

غزہ میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت، فوجداری تحقیقات بند کرنے پر کینیڈا کا احتجاج

اوٹاوا (لارڈ میڈیا): کینیڈا نے غزہ میں 2024 کے حملے کی فوجداری تحقیقات ختم کرنے کے اسرائیلی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ اپریل 2024 میں غزہ میں کئے گئے اسرائیلی حملے کے دوران ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 امدادی کارکن ہلاک ہوئے تھے، جن میں کینیڈا کا شہری جیکب فلکنگر بھی شامل تھا۔

انیتا آنند کے مطابق حملے کے طریقہ کار میں سنگین خامیاں سامنے آئی تھیں اور کینیڈا واقعے کی مکمل تحقیقات اور متاثرہ کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے انصاف کا مطالبہ جاری رکھے گا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سمیت تمام فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں