ہومتازہ ترینحکومت کا غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف ملک گیر گرینڈ...

حکومت کا غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف ملک گیر گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں غیر ملکیوں کی جانب سے سائبر فراڈ اور فحش مواد کے عالمی نیٹ ورک کے انکشاف پر حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے ٹاسک فورس ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے ماتحت تشکیل دی ہے جو کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کرے گی اور روزانہ کی بنیاد پر معلومات وزراتِ داخلہ کو فراہم کرے گی۔

ٹاسک فورس بھتہ خوری، بلیک میلنگ، گیمبلنگ اور اسکیموں کی تحقیقات کرے گی۔ کراچی میں قائم کال سینٹروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس سے مکمل تعاون کے احکامات دیے گئے ہیں۔

حال ہی میں اسلام آباد سے ایک غیر قانونی کال سینٹر سے 284 غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ ایک انڈونیشین اسکیمر نے اعتراف کیا کہ وہ تین ماہ قبل بطور شیف پاکستان آیا تھا اور اس کے گینگ میں 2 چینی اور 7 انڈونیشین شامل ہیں۔

گرفتار شدہ تمام غیر ملکیوں کو 15 روز میں پاکستان سے واپس بھیجنے اور ان کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں