ہومتازہ ترینڈی ایچ اے اسلام آباد فیز 5 میں آئی بی اے کراچی...

ڈی ایچ اے اسلام آباد فیز 5 میں آئی بی اے کراچی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ڈی ایچ اے اسلام آباد فیز 5 میں آئی بی اے کراچی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی ڈاکٹر ایس اکبرزیدی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اسلام آباد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس کیمپس میں جدید تعلیمی و تحقیقاتی بلاکس، لائبریری اور آڈیٹوریم شامل ہوں گے، جبکہ طلبہ کو جدید اسپورٹس اور رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر ایس اکبرزیدی نے کہا کہ آئی بی اے اسلام آباد کیمپس پاکستان کے تعلیمی شعبے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات کے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیمپس مستقبل کی باصلاحیت قیادت کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ تقریب نہ صرف کیمپس کی بنیاد بلکہ پاکستان کے مستقبل کے قائدین کی بنیاد رکھنے کی علامت ہے۔ تقریب میں مہمانوں نے پودا بھی لگایا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں