ہومتازہ ترینلاہور میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ڈی...

لاہور میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول

لاہور (لارڈ میڈیا) غازی آباد تھانے میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق رپورٹ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی ثابت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق ملزم اے ایس آئی عمران سے دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ ملزم عمران کے خلاف لڑکی کو تھانہ لانے کے عمل کی بھی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے غازی آباد میں قائم تھانے میں اے ایس آئی کی جانب سے لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس پر اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں