ہومتازہ تریننائیجیریا میں کشتی حادثہ، 50 افراد جاں بحق

نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 50 افراد جاں بحق

سوکوٹو (لارڈ میڈیا): نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثہ گورونیو کے قریب گوراؤ کے مقام پر پیش آیا جہاں کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔ 50 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ 16 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار بچے ممکنہ طور پر زرعی مزدوروں اور کھیت مالکان کے ساتھ چاول کی فصل کی کٹائی کے لئے جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد تقریباً 50 لاشیں مقامی مسجد کے سامنے تدفین سے قبل رکھی گئیں۔

حکام کے مطابق حادثہ انتہائی دور افتادہ علاقے میں پیش آیا، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نائیجیریا کی نیشنل ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی سمیت سکیورٹی ادارے اور ہنگامی امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں