اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو صحت مند قرار دیا ہے۔ قیدی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب حفاظتی اقدامات کے تحت اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن نے ان کا معائنہ کیا۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پیدا کی گئی سکیورٹی صورتحال کے باعث عمران خان کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان علاج کے دوران موجود رہیں۔ طبی معائنے کے بعد انہیں 21 اگست کی صبح 5 بجے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
عمران خان کو اسپتال سے اڈیالہ جیل سخت سکیورٹی میں لایا گیا اور انہیں ان کے سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


