ہومتازہ ترینبانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس...

بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اسپتال سے جیل لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے سیل میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انہیں نصف شب کو اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کا چیک اپ 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا تھا اور چیک اپ کے بعد اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ ہونا تھا۔

جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ان کی اسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست کو اعتراضات کے ساتھ واپس کردیا تھا۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

نوازشریف کے حوالے سے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ نوازشریف کا علاج بیرون ملک ہوا تھا جس کی اجازت حکومت نے دی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں