ہومتازہ ترینبانی پی ٹی آئی عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے...

بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس عمران خان کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔ عمران خان کو اڈیالا جیل کے گیٹ نمبر ایک سے روانہ کیا گیا۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ چھ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا چیک اپ کرے گی جس کے بعد اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

اسپتال منتقلی سے قبل آئی جی اسلام آباد نے شفا انٹرنیشنل اسپتال کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی جیل سے علاج کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں