ہوماہم ترینوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے رابطہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے رابطہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

رابطے کے دوران، اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر خیالات کا تبادلہ کیا جبکہ آئندہ بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی سطح پر مختلف تنازعات اور علاقائی چیلنجز کے تناظر میں اقوام متحدہ کے کردار اور کثیرالجہتی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار اور انتونیو گوتریس کے درمیان رواں سال بھی متعدد مواقع پر رابطے اور ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ مئی 2026 میں دونوں کی نیویارک میں ملاقات ہوئی تھی، جبکہ اپریل میں ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں