پیانگ یانگ (شِنہوا) سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’الچی فریڈم شیلڈ‘‘ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو ایک بار پھر ’’جنگ کی دہلیز‘‘ تک پہنچا رہی ہے۔
ایجنسی نے ایک تبصرے میں کہا ہے کہ یہ مشقیں عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) اور علاقائی سلامتی کے لئے ’’سب سے فوری اور واضح خطرہ‘‘ ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ ’’جنگی مشقوں کے تمام عناصر انتہائی خطرناک شکل اختیار کر رہے ہیں‘‘ اور اس کا مقصد، نوعیت، پیمانہ اور تربیتی طریقہ کار ہر بار تبدیل ہو رہا ہے۔
تبصرے میں کہا گیا ہے کہ ’’اس کا رخ ڈی پی آر کے کے خلاف جنگی مشقوں میں حقیقی جنگی صلاحیت بہتر بنانے اور جزیرہ نما کوریا اور خطے کے دیگر حصوں کے سکیورٹی ڈھانچے میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی جانب انتہائی شدت سے ہے۔‘‘
تبصرے میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ کوریا نہ صرف امریکہ اور آر او کے کے فوجی اتحاد کے لئے تربیتی میدان بن رہا ہے بلکہ کثیر القومی جارح قوتوں کی آماجگاہ اور جدید جنگی کارروائیوں کے لئے تجرباتی میدان بھی بن رہا ہے۔
تبصرے میں کہا گیا کہ خطرناک فوجی سرگرمیاں مزید سنگین ہوتی جا رہی ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ ان کا مقابلہ ’’نئی تیار کردہ طاقت‘‘ کے ذریعے کیا جائے۔
ایجنسی نے خبردار کیا کہ ’’ڈی پی آر کے اپنی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی یا اسے خطرے میں ڈالنے والے تمام دشمنوں کو اپنی جوابی کارروائی کے ذرائع سے انتہائی درست اور تباہ کن حملے کی زد میں رکھنے کے لئے ہمیشہ تیار رہے گا۔‘‘


