ہومتازہ ترینچین نے ای کامرس کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام کے خلاف یورپی...

چین نے ای کامرس کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات غیر قانونی قرار دے دیں

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت انصاف نے کہا کہ یورپی یونین (ای یو) کی جانب سے چینی ای کامرس کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام کے خلاف غیر ملکی سبسڈیز ریگولیشن (ایف ایس آر) کے تحت حالیہ سرحد پار تحقیقات غیر قانونی ماورائے علاقائی دائرہ اختیار کے مترادف ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی تنظیم یا فرد یورپی یونین کے غیر قانونی ماورائے علاقائی دائرہ اختیار کے اقدامات کی تعمیل یا ان کے نفاذ میں معاونت نہیں کر سکتا۔

وزارت کا یہ بیان یورپی کمیشن کی جانب سے مئی میں جرمن ریٹیل کمپنی سیکونومی کے جے ڈی ڈاٹ کام کے مجوزہ حصول کے بارے میں تحقیقات کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

بیان میں وزارت نے کہا کہ یہ نتیجہ چین کے ان قواعد کے تحت کی جانے والی تحقیقات کے بعد اخذ کیا گیا ہے جو غیر ملکی ریاستوں کے غیر قانونی ماورائے علاقائی دائرہ اختیار کے اقدامات کا مقابلہ کرنے سے متعلق ہیں۔ یہ قواعد رواں سال اپریل میں جاری کئے گئے تھے۔

قواعد کے مطابق چینی حکومت کو ایسے غیر ملکی ماورائے علاقائی دائرہ اختیار کے اقدامات کے جواب میں جوابی اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہے جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات یا چینی شہریوں اور تنظیموں کے جائز حقوق و مفادات کو نقصان پہنچاتے ہوں۔

مئی میں وزارت نے انہی قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چینی سکیورٹی چیک کمپنی نوک ٹیک کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات بھی غیر قانونی ماورائے علاقائی دائرۂ اختیار کے مترادف ہیں۔

وزارت انصاف کے ایک ترجمان نے کہا کہ 2023 سے نافذ یورپی یونین کی ایف ایس آر کے تحت کی جانے والی تحقیقات میں چین میں موجود وسیع اور غیر ضروری معلومات کا من مانے انداز میں مطالبہ کیا گیا ہے جو بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں