ہومتازہ ترینعمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے، بیرسٹر گوہر

عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کو تاحال کوئی نمبر الاٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے درخواست کی کہ اس آرڈر پر عملدرآمد ہونے دیں کیونکہ اس آرڈر تک پہنچتے پہنچتے بڑا وقت لگا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جنہوں نے نورین نیازی کی ملاقات کا وعدہ کیا تھا، وہ پورا کیا جسے وہ سراہتے ہیں۔ نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بات نہیں ہوئی تاہم انہوں نے ملاقات کے بعد بات نہ کرکے الفاظ کا لحاظ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے اور بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کو ناحق سمجھتے ہیں۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا اور حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں