ہومتازہ ترینعمران خان ہسپتال منتقلی کیس میں عظمیٰ خان نے اضافی دستاویزات جمع...

عمران خان ہسپتال منتقلی کیس میں عظمیٰ خان نے اضافی دستاویزات جمع کروا دیے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں عظمیٰ خان نے اضافی دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔ یہ دستاویزات متفرق درخواست کے طور پر جمع کرائی گئی ہیں جن میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تفصیلات شامل ہیں۔ مزید برآں، مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کے عدالتی احکامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

دستاویزات میں آصف زرداری کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کی عمران خان سے متعلق تشویش پر مبنی خطوط بھی درخواست کا حصہ ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق ہونے والی کارروائی اور ٹرائل کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج تک رسائی کے احکامات بھی دستاویزات میں شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں