ہومتازہ ترینراولپنڈی میں محنت کش لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا مرکزی ملزم...

راولپنڈی میں محنت کش لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): صدر واہ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے محنت کش لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کی بہن کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں