کراچی (لارڈ میڈیا): شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر میں ایک 20 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس کے مطابق، اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچا گیا اور ابتدائی طور پر شواہد جمع کیے گئے۔ بعد ازاں لاش کو رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ شاہ زیب کے نام سے ہوئی۔
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ موت کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔


