ہومتازہ ترینبھارت میں فوجداری مقدمات کی تاخیر نے مودی حکومت کے دعووں کی...

بھارت میں فوجداری مقدمات کی تاخیر نے مودی حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں عدالتوں میں فوجداری مقدمات کی تاخیر نے مودی حکومت کے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 4192 فوجداری مقدمات زیر التوا ہیں، جن میں 14 بھارتی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے خلاف 89 اور سووندو ادھیکاری کے خلاف 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دی وائر کے مطابق اتر پردیش سمیت متعدد ریاستوں میں سیاسی مقدمات کے انبار نے عدلیہ کے نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی صحافی شویتا کوہاری نے کہا ہے کہ سنگین الزامات کے باوجود نمائندوں کی موجودگی نے سیاسی نظام میں جواب دہی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مودی حکومت کے دور میں عدلیہ کو ہندوتوا وفاداری کا ہتھیار بنایا گیا ہے اور آئینی آزادی کو محض دکھاوا قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی عوام انصاف سے محروم ہیں جبکہ عدالتی نظام پر کاری ضرب پڑ رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں