ہومتازہ ترینوہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے...

وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، صدر زرداری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ صدر میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر روابط ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدار ہے۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔ انہوں نے دوہرایا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ جلد ممکن ہوگا۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں