ہومتازہ تریننواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی...

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ آفس آمد پر سعودی سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے سعودی سفیر کی پاکستان اور سعودی عرب کے لیے سفارتی خدمات کو سراہا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے پرخلوص میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں