ہومتازہ ترینگوجرانوالہ میں پولیس نے 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت...

گوجرانوالہ میں پولیس نے 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

گوجرانوالہ (لارڈ میڈیا): گوجرانوالہ میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے راہزنی، چوری اور منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزم دل شیر عرف بھولا کلچ کو پولیس ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا، اور اس کے قبضے سے منشیات برآمد کی۔

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی اور بچیوں سے نازیبا حرکات کے مقدمہ میں ملوث ملزم اویس کو پولیس ریڈ کے دوران فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس نے راہزنی اور چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سلمان کو دوران ریڈ فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا۔

تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم عامر سہیل عرف جلوہ کو پولیس ریڈ کے دوران فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کیا، اور اس کے قبضے سے منشیات برآمد کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں