تہران (لارڈ میڈیا): ایران کی مسلح افواج نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے امریکا کی فوجی کارروائیوں میں کسی بھی قسم کی مدد یا سہولت فراہم کی تو یہ امریکی فوجی آپریشن میں شرکت کے مترادف ہوگا۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف علی عبداللہی نے یہ بیان ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے حوالے سے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی جانب سے امریکی فوج کو کسی بھی قسم کی معاونت یا سہولت فراہم کرنے کو ایران امریکی فوجی کارروائی میں شمولیت تصور کرے گا۔
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں فوجی سرگرمیوں کے باعث خلیجی ممالک پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔


