ہومتازہ ترینسعدیہ امام کا شوبز انڈسٹری میں دھوکہ دہی کا انکشاف

سعدیہ امام کا شوبز انڈسٹری میں دھوکہ دہی کا انکشاف

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں اپنے ہی قریبی مرد ساتھی اداکاروں کی جانب سے کئی مرتبہ دھوکے اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ندا یاسر کے مارننگ شو ‘گڈ مارننگ پاکستان’ میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کے تلخ تجربات کا ذکر کیا۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو خواتین فنکاروں کی تعداد بہت کم تھی اور ان کے حلقے میں زیادہ تر مرد ساتھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ جن لوگوں کو وہ اپنا قریبی دوست سمجھتی تھیں، انہی میں سے بعض نے ان کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ کئی مواقع پر انہیں اپنے ساتھیوں کی ایسی گفتگو سننے کو ملی جس میں پروڈیوسرز سے کہا جاتا تھا کہ سعدیہ امام کو کاسٹ نہ کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرون ملک ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران بھی اسی وجہ سے انہیں بعض منصوبوں سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی۔

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ تھی کہ ایسا کرنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو ان کے انتہائی قریب تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد انہیں ہمیشہ جھوٹے دوستوں سے بچنے کی نصیحت کرتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ انہیں اس کی اہمیت کا احساس ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں